8 مئی 2026 - 01:08
امریکی بحریہ کے جہازوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایرانی تیل بردار جہازوں اور ساحلی علاقوں پر حملوں میں ملوث امریکی جہازوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ / ادھر سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ امریکی جہازوں پر بہت درست اور انتہائی بھاری حملے کئے گئے جن میں بیلسٹک، کروز اور بحری کروز میزائلوں سمیت تباہ کن ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: جارح،  دہشت گرد اور راہ زن امریکی فوج نے جاسک سے آبنائے ہرمز کی طرف جانے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر کو اور الفجیرہ سے آبنائے ہرمز کی طرف آنے والے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا نیز اسی اثناء میں انہوں نے ـ ایک علاقائی ریاست کی معیت میں ـ خمیر بندرگاہ، سیریک بندرگاہ اور جزیرہ قشم پر فضائی حملے کئے۔

ہماری مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے مشرق اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی بحری یونٹوں کو نشانہ بنایا اور امریکی جہازوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

مجرم اور جارح امریکہ اور اس کے حامی ممالک کو جان لینا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح اس بار بھی کسی ہچکچاہٹ کے بغیر، ہر قسم کی جارحیت کا تباہ کن جواب دے گا۔

ادھر سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ امریکی جہازوں پر بہت درست اور انتہائی بھاری حملے کئے گئے جن میں بیلسٹک، کروز اور بحری کروز میزائلوں سمیت تباہ کن ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں میں ایرانی حدود پر جارحیت کرنے والے تین امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

امریکی بحریہ کے جہازوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha